🌍Report Writing : روداد نگاری =XI ,XII Class
🌍News Writing خبر نویسی= X Class
Note :The format and steps are same for both report writing and news writing.News writing is asked in class 10 while report writing is asked in 11 and 12 classes.Remember the activity of Report writing or news writing is asked in English and Urdu subjects .
Tree Plantation Drive Held In Sulemaniya College
روداد نمبر 01 : آپ کے کالج میں چلائی گئی شجرکاری مہم کی روداد :( سرگرمی شعاع امید ورک بک کے صفحہ نمبر 129 سے لی گئی ہے)
رودادنمبر : 02
روداد نمبر 7
"ایک پیڑ ماں کے نام" - سلیمانیہ کالج میں شجر کاری کی بامراد تقریب
مانورہ (نامہ نگار) : سلیمانیہ اردو جونیئر کالج، مانورہ ضلع باسم میں آج ماحول دوستی اور شجرکاری کے جذبے سے لبریز ایک خوبصورت تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت منعقد ہوئی جس کا بنیادی مقصد طلبہ میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماحول کے تحفظ کی طرف عملی قدم بڑھانا تھا۔
اس تقریب میں صدارت کے فراٸض حلیمہ ایجوکیشن سوسائٹی کے رکن جناب الحاج روف لنگھا انجام دے رہے تھے جبکہ ضلع محکمہ جنگلات کے افسر اعلی جناب پی این راٹھور کو بحیثیت مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔حسب روایت تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس نے ماحول کو روحانی نور سے بھر دیا۔ جناب غضنفر حسین سر نے تعارفی اور استقبالیہ کلمات پیش کئے۔پرنسپل محترمہ نعیم احمد خان نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ایک درخت صرف سایہ یا آکسیجن دینے والا پودا نہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے زندگی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے طلبہ کو ترغیب دی کہ وہ اپنی ماں کی محبت اور قربانیوں کے اعتراف میں ایک پیڑ لگا کر ماحول اور معاشرے کے لیے نیکی کا بیج بوئیں۔
بعد ازاں اساتذہ اور طلبہ نے باری باری اس مہم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے ماحولیاتی تبدیلی، بڑھتی گرمی، پانی کی قلت اور جنگلات کے خاتمے جیسے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ شجرکاری ان تمام مشکلات کے حل کی سمت ایک مضبوط قدم ہے۔ طلبہ نے بھی جوش و خروش سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عہد کیا کہ وہ نہ صرف پودے لگائیں گے بلکہ ان کی نگہداشت بھی ذمہ داری سے کریں گے۔
تقریب کا سب سے اہم اور جذباتی لمحہ وہ تھا جب طلبہ نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے اور ہر پودا اپنی والدہ کے نام منسوب کیا۔ اس موقع پر پورا کالج کیمپس ماحول دوستی کے عزم اور محبت بھری یادوں سے گونج اٹھا۔ اساتذہ نے طلبہ کی رہنمائی کی اور پودوں کی صحیح دیکھ بھال سے متعلق ضروری ہدایات فراہم کیں۔
آخر میں شکریہ کی رسم التمش سر کے ذریعے ادا کی گئی۔یاد رہے کہ شاہنواز خان سر نظامت کے فراٸض انجام دے رہے تھے۔کالج اسٹاف نے اس مہم کی کامیابی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہر سال منانے کا عزم کیا۔ تقریب اختتام پذیر ہوئی تو کالج کی فضا تازگی، امید اور ذمہ داری کے نئے احساس سے بھر چکی تھی۔
یوں سلیمانیہ اردو جونیئر کالج، مانورہ ضلع باسم میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کی یہ تقریب نہ صرف کامیاب رہی بلکہ دلوں میں ایک خوبصورت پیغام بھی چھوڑ گئی—
“درخت لگائیں، ماحول بچائیں… اور ماں کی محبت کو ہمیشہ زندہ رکھیں۔”











































