Monday, 26 December 2022

4 - حدیقین سے حد گمان تک

 4 - حد یقین سے حد گمان تک 

الفاظ معنی :

1)























⬅️"کمایا اتنا ہی کہ گھر کی سفیدی اور لباس کے اجلے پن پر داغ دھبے نہ دکھائی دیں" اس جمل کی وضاحت کیجئے۔نیز اس جملہ پر اپنی رائے دیجئے۔➡️

جواب:اس جملہ میں عزتِ نفس، قناعت، سادگی اور باوقار زندگی کا ایک خوبصورت اصول پوشیدہ ہے۔ یعنی معاش کم ہو، مگر بے داغ ہو… رزق حلال ہو، چاہے کم ہی کیوں نہ ہو، مگر اتنا ہو کہ انسان باعزت طریقے سے زندگی گزار سکے۔
        میری نظر میں اس جملے کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ انسان کی اصل دولت اس کی کمائی نہیں، اس کی کمائی کی پاکیزگی ہے۔ معاش کم ہونا جرم نہیں، مگر بدنامی اور حرام کے داغ انسان کی شخصیت کو گہنا دیتے ہیں۔ ایسے لوگ خوش قسمت ہیں جو کم کماتے ہیں مگر عزت سے چلتے ہیں کیونکہ 'آبرو ہزار نعمت ہے'۔حرام کمائی کے نقصان بہت زیادہ ہے حرام کمائی زیادہ ہو سکتی ہے مگر عزت جاتی رہتی ہے۔سکون چھن جاتا ہے۔معاشرہ بدگمانی کے ساتھ یاد کرتا ہے۔ اسلئے کہاوت مشہور ہے "نیم کے نیچے سو جانا بہتر ہے، حرام کے نیچے تخت نہ چاہیے۔
        اس کے برعکس رزق حلال کا راستہ اپنانے والے کی کمائی کم ہو سکتی ہے مگر عزت بر قرار رہتی ہے۔ دل مطمئن رہتا ہے۔معاشرہ احترام سے دیکھتا ہے۔ 
        سورۃ بقر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
 "وَكُلُوا مِن رِّزْقِ اللَّهِ حَلَالًا طَيِّبًا" (اللہ کے رزق میں سے کھاؤ، حلال اور پاکیزہ)
        آگے اللہ حرام سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہتا ہے "وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ" (آپس میں ایک دوسرے کے مال باطل طریقے سے نہ کھاؤ)
        اسی طرح قناعت کی اہمیت کو قرآن نے کچھ ان الفاظمیں بیان کیا ہے "لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ"  (اگر شکر کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا)
     حدیثِ مبارکہ میں بھی رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے۔ "حلال کمائی طلب کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے"
       آپ ﷺ نے ایک اور جگہ فرمایا "جو رزق تمہیں تھوڑا بھی ملے، اگر حلال ہے تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔"
      اسی طرح سادگی و قناعت کے بارے میں صحیح بخاری میں فرمایا گیا ہے کہ 
"قناعت نہ ختم ہونے والا خزانہ ہے"
        با الفاظ دیگر قرآن و حدیث میں متعدد حوالے موجود ہیں جو ہمیں رزق حلال کمانے، قناعت کرنے اور سادہ زندگی گزارنے کی تلقین کرتے ہیں۔ 
         زیر بحث موضوع کو ہم ایک مثال کے ذریعے بھی سمجھ سکتے ہیں۔ ایک شخص پوری زندگی ایک چھوٹی سی ملازمت کرتا ہے۔ اس کا گھر سادہ ہے، لباس صاف اور دل مطمئن۔ معاشرہ اسے بااخلاق، معزز اور شرافت کی علامت سمجھتا ہے۔دوسرا شخص بہت دولت کماتا ہے، مگر جائز و ناجائز کی پرواہ نہیں کرتا۔ اس کے پاس سب کچھ ہے لیکن بھروسہ، عزت اور دل کا سکون نہیں۔
     پہلا شخص ہی دراصل جملے کے اس مفہوم کا زندہ نمونہ ہے۔
       قصہ کوتاہ کہ زیر بحث جملے میں رزقِ حلال کی عظمت، سادگی کا وقار اور عزتِ نفس کی خوشبو ہے۔ پیغام یہ دیا گیا ہے کہ عزت والا فقر، ذلت والی امیری سے بہتر ہے۔ کمائی اتنی ہو کہ داغ نہ لگے، اور دل سیاہ نہ ہو۔ سفیدی کا مطلب صرف گھر اور لباس کی چمک نہیں، کردار اور نیت کا اجلا پن بھی ہے۔


 ⬅️مندرجہ ذیل متبادلات میں سے صحیح متبادل تلاش کر کے جملے مکمل کیجئے۔➡️

1)   عزیز قیسی نے اپنی ساری عمر جہاں بسر کر دی  حیدرآباد اور ممبئی

2)عزیز قیسی کو جس سے لگاؤ تھا۔  حیدراباد اور اس کے کلچر سے
3)  جو گر گیا تو اس کا عمر بھر سنبھلنا محال ہے
4) عزیز قیسی جس جمگھٹے کے تھے ادیبوں اور شاعروں
5) عزیز قیسی کی آواز  بوجھل تھی
6) عزیز قیسی کے والد مفلس تھے مگر  غیور پٹھان تھے 
7) عزیز قیسی کی ذہانت :مادری اور پدری تھی
8)جو دست بردٍ زمانہ سے محفوظ تھے بال 
9)   عزیز قیسی کی چال درمیانہ تھی۔
10) عزیز قیسی کے دو شعری مجموعے ہیں' آئینہ در آیینہ' اور 'گرد باد' 
11) عدالت میں ملازمت کا عرصہ چار سال
12) عزیز قیسی جن کی بدولت زندہ رہیں گے نظمیں اور غزلیں
13) عزیز قیسی کو تکف ،تصنع اور ڈرامابازی سے چڑ تھی
14)  ادبی محفل کا انعقاد کرنے والی تنظیم۔۔۔۔۔۔۔۔
15) ادبی محفل کے کنوینر تھے۔۔۔۔۔۔۔۔
16)ظ۔ انصاری اس  شاعر کی چند نظموں کا منظوم ترجمہ نذر سامعین کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
17) کچھ لوگ ظ۔ انصاری کی اداؤں کا۔۔۔۔۔۔۔
18) جن کے فلیٹ پر ایک بے تکلف ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔
19) عزیز قیسی صاحب جن کے ساتھ تشریف لاتے ہین۔۔۔۔۔۔
20) عزیز قیسی اس مرض میں مبتلا ہوگیے تھے ۔۔۔۔۔۔۔
21) اردو اکیڈمی نے  طبی امداد کے طور پر یہ رقم منظور کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
22) کینسر کے موزی اور مہلک مرض میں مبتلا ہونے کے بعد  عزیز قیسی کا جہاں علاج چل رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




نوٹ : اپنے طلبہ کو لغت اور ڈکشنری کے استعمال کی عادت ڈالیں ۔ لغت اور ڈکشنری کا استعمال تفہیم کے عمل کو آسان بنا دیتا ہے ۔نیز زبان دانی میں کلیدی رول ادا کرتا ہے

لغت کو اس لنک کی کاپی کو پلے اسٹور میں پیسٹ کرکے  ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

http://play.google.com/store/details?id=com.vovoapps.lughatoffline


No comments:

Post a Comment