7- زندگی سے ڈرتے ہو
(ن۔م۔ارشد)
الفاظ معنی
1)رشتہ ہائے آہن:مضبوط رشتہ
2)حرف اور معنی کے رشتہ ہائےآہن سے، آدمی ہے وابستہ
آدمی کے دامن سے زندگی ہے وابستہ: آدمی اور دوسرے انسانوں کی زندگی کے درمیان میں ایسا ہی رشتہ ہے جیسے کہ حرف اور اس کے معنی کے درمیان میں رشتہ ہے۔ انسان اس رشتے کو توڑنے سے نہیں ڈرتا
3) پہلے بھی تو گزرے ہیں دور نارسائی کی: قدیم زمانوں میں ایسی مثالیں ملتی ہے جب ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائی گئی تھی۔ اور ناکامی ہاتھ لگی تھی۔
4) شب زباں بندی : زبان سے اظہار کرنے کی پابندی۔
5)رہِ خدا وندی:حکمرانوں کا طریقہ یا اصول
6)دیو کا سایہ، رات کا لبادہ:خوف و اندیشوں کا اثر، ظلم و ستم کا دور
7)ازدحام انسان: ہجوم ، بھیڑ، کارواں
8)راہرو :راہ گیر ،مسافر