غزل نمبر 3 - جگر مراد آبادی
الفاظ معانی :
1)مقامات : جگہ ، ٹھکانے ،درجے ،مدارج
2)ارباب جاں : جان کے مالک مراد انسان
3)لا مکان : عالم الٰہی ،آخرت
4)جستجو : تحقیق و تلاش (جنون جستجو : تحقیق و تلاش کی دھن )
5) جنون جستجو میں جہاں در جہاں کا ہونا : کسی بات کی تحقیق کے دوران بہت سی ایسی نئی چیزیں نکل کر سامنے آتی ہیں جو خود تحقیق طلب ہوتی ہیں۔ یہ سلسلہ قبر تک جاری رہتا ہے۔جہاں در جہاں کا ہونا یعنی کسی تحقیق کے دوران نئی نئی باتوں کا انکشاف ہونا۔
6) سیر گاہ : تفریح گاہ ، باغ ، منزل
7)انجم : ستارے ،سیارے
8)قفس : پنجرہ ،قید خانہ
9)آشیاں : گھر ،مکان
10) صورت : کی طرح،کے جیسے (صورت آشیاں : مکان کی طرح دکھائی دینے والے
11)ورا : کے علاوہ
12) ورائے نگاہ و زبان اور بھی ہیں : نگاہ و زبان سے ظاہر ہونے والی باتوں کے علاوہ اور بھی طریقے ہیں جن سے ہم دل کے حالات بیان کر سکتے ہیں۔ ہم اشارے اور کنائے سے بھی دل کے حالات بیان کر سکتے ہیں۔
13) صبا : وہ ہوا جو مشرق سے چلے ، باد صبح
14) بدگمان : شکی ، شک کرنے والا
2) درج ذیل سرگرمیوں کو ایک جملے حل کیجئے
1) جنون جستجو مکمل نہیں ہونے کا سبب بیان کیجیے۔
جواب :جنون جستجو مکمل نہیں ہونے کا سبب یہ ہے کہ جنون جستجو کے دوران مسلسل جہاں در جہاں نکل آتے ہیں۔یعنی ایک بات کی تحقیق کرے تو اس تحقیق کے دوران بہت سی ایسی چیزیں نکل کر سامنے آتی ہے جو خود تحقیق طلب ہوتی ہے یہ یہ سلسلہ قبر تک جاری رہتا ہے۔
2) شاعر نے صبا کو جو مشورہ دیا ہے اسے بیان کیجئے۔
جواب : شاعر نے صبا کو یہ مشورہ دیا ہے کہ اسے شاعر کے خاک دل سے اپنا دامن بچانا چاہیے کیوں کہ خاک دل میں موجود چنگاریاں اس کا دامن بھی جلا سکتی ہیں۔ یہ چنگار یاں عشق کی آگ بھڑکانے کے لیے کافی ہے۔
3) بلبل کو شاعر نے جو مشورہ دیا ہے اسے بیان کیجئے
جواب : بلبل کو قفس توڑ کر مطمئن نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ اس قفس کے علاوہ اور بھی قفس موجود ہیں جو بظاہر آشیانے تو نظرآتے ہیں مگر وہ قید خانے ہوتے ہیں اور وہ ان میں دوبارہ قید ہو سکتا ہے۔
4)مہ و انجم و کہکشاں کے بارے میں شاعر کے خیال کو لکھیے۔
جواب : انسان کی راہ زندگی میں اتنی منزلیں اور اہداف (مہ و انجم و کہکشاں ) ہوں کہ سفر چلتا ہی رہے اور یہ سفر قبر تک کبھی ختم نہ ہو۔
5) دل کے بہت سے ناقابل بیان حالات کے متعلق شاعر کی رائے لکھیے۔
جواب : (طلبہ اوپر دیے گیے الفاظ و معنی کے حصے میں دی گئ معلومات سے استفادہ کریں)
6) اعتماد محبت کے بعد محبوب کی کیفیت ایک جملے میں بیان کیجیے۔
جواب : اعتماد محبت کے بعد محبوب اور بھی بدگمان ہوگیا ہے
7) سبب بیان کیجیے:
وہ مجھ سے جگر بد گماں اور بھی ہے
جواب :محبوب نے سے اقرار محبت کرلیا ہے۔اسے شاعر پر اعتماد محبت بھی ہے۔مگر اس اعتماد محبت کے ساتھ ساتھ احتمال یعنی شک بھی ہے کہ کہیں شاعر اسکی محبت کا راز فاش کرکے اسے بدنام نہ کردے۔اس وجہ سے وہ شاعر سے بدگماں رہتا ہے۔
*3*) شعر کی تشریح کیجئے:
مقامات ارباب جاں اور بھی ہیں
مکاں اور بھی لامکاں اور بھی ہیں
جواب :۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : ٹیچر حضرات کو چاہیے کہ وہ طلبہ کی مدد کریں نیز اردو لغت کے استعمال کی عادت ڈلوائیں۔یاد رہے کہ زبان میں مہارت حاصل کرنے میں لغت کلیدی کردار ادا کرتی ہے)
Kya
ReplyDeleteEnglish
ReplyDelete